اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پاکستانی ٹیم کا منفردجشن پسند نہ آیا،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی ) پاکستانی ٹیم نے لارڈز کے میدان پر فتح کے بعد منفرد انداز میں فتح کا جشن منا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا لیکن حریف کپتان ایلسٹر کک کو گرین شرٹس کا فتح جشن منانے کا یہ انداز پسند نہ آیا۔میچ کے بعد جب ایلسٹر کک سے سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کا جشن منانے کا یہ انداز کیسا لگا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا ہرگز بْرا نہیں منایا لیکن ایسے جذباتی وقت میں یہ دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کرکٹ کا میچ ہارتے ہیں تو ابتدائی 20 منٹ تک یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ یہ چیز انہیں متحد کرتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ ہمیں کس چیلنج کا سامنا ہے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے مانچسٹر میں ہونے والے اگلے ٹیسٹ میچ میں فتح کی امید ظاہر کی۔ انگلش کپتان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ میں کرکٹ کے خدا ہمارے حق میں ہوں گے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…