لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ اکیڈمیز کو فعال بنانے کیلئے ماضی کے نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا عاقب جاوید، محمد یوسف، راشد لطیف اور معین خان سے رابطہکیا جاے گا ، سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید سے نیشنل اکیڈمی کیلئے چیف بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریوں جبکہ سابق کپتان محمد یوسف سے لاہور ریجن اکیڈمی کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریوں کیلئے بات کی جائے گی، اورمحمد یوسف لاہور اکیڈمی کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بلے بازوں کو تربیت دیں گیااورسابق کپتان راشد لطیف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے چیف وکٹ کیپنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی جائے گے وہ ملک بھر کی اکیڈمیز میں وکٹ کیپنگ کا شعبہ دیکھیں گے تاہم معین خان سے بھی پی سی بی نے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے انکو کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے وکٹ کیپنگ کوچ کے عہدے کی آفر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر چیئرمین شہریارخان سے منظوری لینے کے بعد ان سابق کرکٹرز سے رابطہ کریں گے