لاہور(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین چارٹیسٹ میچوں کی سیریزکادوسراٹیسٹ 22جولائی سے اولڈٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈمانچسٹرمیں کھیلاجائے گا۔پاکستان کوپہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے باعث سیریزمیں1-0سے برتری حاصل ہے ۔2012ء سے اب تک پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری7ٹیسٹ میچوں میں سے6ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیتے اورایک میچ ڈراہوا۔پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین10سال بعد اولڈٹریفرڈکرکٹ گراؤنڈمانچسٹرمیں ٹیسٹ میچ 22جولائی کوکھیلاجائے گا۔اسی روزپاکستان اورانگلینڈکے مابین مانچسٹرمیں کرکٹ کو62سال مکمل ہوجائیں گے ۔دونوں ٹیموں کے مابین مانچسٹرمیں پہلاٹیسٹ 22جولائی1954ء کوکھیلاگیاجوڈراہوااورآخری ٹیسٹ27جولائی2006ء کوکھیلاگیاجوانگلینڈنے ایک اننگزاور120رنزسے جیتا۔دونوں ٹیموں کے مابین اس میدان پراب تک5ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے ایک میچ پاکستان نے جیتااورایک میچ انگلینڈنے جیتاجبکہ3میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ۔ اولڈٹریفرڈکرکٹ گراؤنڈمانچسٹرکامیدان دنیاکے پرانے ترین کرکٹ اسٹیڈیمزمیں سے ایک ہے ۔ اولڈٹریفرڈکرکٹ اسٹیڈیم 1857ء کوقائم ہوا۔اس میں19ہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔