دبئی (آئی این پی)آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں شائقین کی دلچسپی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی،پانچ روزہ ٹیسٹ کو چاردن تک محدود کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی جو کھلاڑیوں نے مسترد کردی۔جارحانہ بیٹنگ اورڈیسی ڑن ریویو سسٹم کی وجہ سے گزشتہ کئی ٹیسٹ سیریز میں میچز کا فیصلہ تین سے چار روز میں دیکھا گیاجس کے بعدآئی سی سی نے تجویز رکھی تھی کہ ٹیسٹ کو پانچ روز کے بجائے چار روز تک محدود کردیا جائے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ گیم ایڈمنسٹریٹر،ٹیسٹ فارمیٹ کو مختصر کرنے کے لئے تیار تھے،کہ گالف کی طرح میچز جمعرات سے شروع ہوں اور اتوار تک ختم ہوجائیں اورپیر کو کرکٹ فینزآرام سے اپنے ڈیلی روٹین پر فوکس کریں ،لیکن کرکٹرز نے اس تبدیلی کو مسترد کردیا،کرکٹرز کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی خوبصورتی ہی پانچ دن ہے۔ڈیو رچرڑسن ،لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میں کرکٹ لوورز کی دلچسپی دیکھ کر کافی حیران بھی ہوئے۔