اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

یاسر شاہ لارڈز میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بنگئے

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) لارڈز کے گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 10 وکٹیں حاصل کرکے پہلے ایشائی کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔لارڈزمیں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں یاسرشاہ نے اپنی گھومتی گیندوں سے انگلش بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور مجموعی طور پر 10 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کی پہلی اننگز میں یاسرشاہ نے 6 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو اننگز میں لیڈ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری اننگز میں بھی یاسرکی بل کھاتی گیندوں کا انگلش بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، یاسرشاہ نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ یاسر شاہ لارڈز میں 10 وکٹیں حاصل کرکے، ایسا کرنے والے پہلے ایشائی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سابق باؤلر چارلی ٹرنر کا 13 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا 123 سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…