جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کا خواب چکنا چور ہوا ،بڑا نقصان ہو گیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کی مجوزہ منی آئی پی ایل کی آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا رواں برس ستمبر میں منی آئی پی ایل منعقد کرانے کا منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے، دنیا کے چار مضبوط کرکٹ بورڈز نے اس کی مخالفت کردی، چاروں ممالک آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے گذشتہ دنوں ایڈنبرگ میں منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں اس منصوبے کو مسترد کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارتی بورڈ صدر انوراگ ٹھاکر کے پیش کردہ منی آئی پی ایل منصوبے کی مخالفت کی ہے، وہ یہ ایونٹ رواں برس ستمبر میں ملنے والی خالی جگہ میں منعقد کرانا چاہتے تھے،
بھارتی بورڈ اس وقت میں اوورسیز آئی پی ایل منعقد کرانا چاہتا ہے جبکہ آئی سی سی اس وقت ورلڈ ٹی 20 پلان کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ عالمی کرکٹ پر بھارتی اجارہ داری کے خاتمے کی علامت ہے، ماضی میں بھارتی منتظمین عالمی کھیل پر حاوی رہے ہیں جبکہ موجودہ بی سی سی آئی حکام کیلیے بھی ان کے تجویز کردہ ایونٹ کی مخالفت کا ہونا ذاتی طور پر بھی شرمندگی کا سبب بنا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اوورسیز آئی پی ایل کے معاملے پر بھارتی بورڈ کے موجودہ صدر انوراگ ٹھاکر اور آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کی سوچ بھی یکساں نہیں ہے، انھوں نے آئی سی سی میٹنگ کے بعد بھی باہمی طور پر اس پر تبادلہ خیال کرنا مناسب خیال نہیں کیا تھا۔تاہم ابھی تک یہ غیرواضح ہے کہ انوراگ ٹھاکر اپنے منصوبے کو کس طرح عملی شکل دے پاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…