لندن (آئی این پی)پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ 13ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے،لارڈز ٹیسٹ میں لیگ سپنر نے سٹیفن فن کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے میچ میں اپنی چھٹی جبکہ مجموعی طور پر اپنی 82ویں وکٹ حاصل کر کے13ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر کی سب سے زیادہ 81وکٹوں کا کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ 13ٹیسٹ میچوؓ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ میں لیگ سپنر نے سٹیفن فن کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے میچ میں اپنی چھٹی جبکہ مجموعی طور پر اپنی82ویں وکٹ حاصل کی اور اسطرح یاسر شاہ نے 13ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 81وکٹیں لینے کا آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔یاسر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھی تک 13ٹیسٹ میچوں میں 82وکٹیں حاصل کیں ہیں،یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 5بار 6،4دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ ابھی تک انکی بہترین باؤلنگ ایک اننگز میں 76رنز کے عوض 7وکٹیں ہیں۔