اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کپتان کے مداحوں کیلئے بری خبر، ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز نے قومی ون ڈے کپتان اظہرعلی کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم کو کپتان بنانے کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے پہلے سیزن میں ناقص کارکردگی کے بعد دوسرے سیزن کیلئے موثر منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔ لاہور قلندرز کے ذرائع کے مطابق فرنچائز نے فیصلہ کیا ہے کہ اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹا کر دوسرے ایڈیشن میں نیا کپتان میدان میں اتارا جائے۔ اس سلسلے میں لاہور قلندرز نے اپنے آئیکون ایڈوائزر مدثر نذر، کنسلٹنٹ عاقب جاوید اور کوچ اعجازاحمد کے ساتھ بھی مشاورت کی ہے اور ان افراد کے درمیان اتفاق رائے کے بعد ہی نئے کپتان کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے اگلے ایڈیشن کیلئے سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم کو نیا کپتان بنانے پر غور شروع کیا ہے جو پی ایس ایل میں شرکت کیلئے آمادگی ظاہر کر چکے ہیں اور رولز کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ میں لاہور قلندرز کو ابتدائی دو کھلاڑیوں کے انتخاب کا حق حاصل ہوگااور امکان ہے کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز سابق کیوی کپتان کی خدمات حاصل کر لے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…