اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اولمپک گیمز بارے 101سالہ جاپانی خاتون کا ایسا دعویٰ کہ آپ بھی جان کر سر پپکڑ لیں گے

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی 101 سالہ خاتون نے کہا ہے کہ وہ ٹوکیو میں 2020 میں ہونے والے اولمپکس میں ریکارڈز قائم کر سکتی ہیں۔اپنی 102ویں سالگرہ منانے کے قریب جاپان کی میکو نگوکا نے ادھیڑ عمری میں جا کر ایسے کام کیے جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا انہوں نے نوے سال کی عمر کے قریب تیراکی شروع کی اور انہوں نے خبردار کیا کہ اب بھی وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں ٗنگوکا نے ٹوکیو کے نواح میں ہونے والے جاپان ماسٹرز سوئمنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے میں 400 میٹر فری اسٹائل تیراکی 26 منٹ اور 16.81 سیکنڈز میں مکمل کرنے کے بعد اے ایف پی کو انٹرویو میں کہا کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری صحت کا راز ٹھیک سے کھانا اور متحرک رہنا ہے ٗمیں 105 سال اور اس سے بھی زیادہ عمر تک تیراکی کرنا چاہتی ہوں ٗنگوکا نے ریس کے 80 سالہ فاتح ایٹسوکو ازومی کے ٹھیک 17 منٹ بعد مقررہ فاصلہ طے کیا اور ان کے ریس مکمل کرتے ہوئے عوام نے شور کر کے ان کی اس کوشش کو سراہا لیکن وہ سماعتوں کی خرابی کے سبب یہ آواز نہیں سن سکیں جس وقت وہ سوئمنگ کر رہی تھیں، طبی عملہ بے چینی کے علم میں ٹہل رہا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت امداد فراہم کر سکیں
ٗ101 سالہ باہمت خاتون نے کہا کہ تیراکی سے مجھے خوشی ملتی ہے، جب میں تیراکی کرتی ہوں تو میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں ہوتی ہوں ٗ100 سے 104 سال کی عمر کی خواتین کی تیراکی کے نو ایونٹس میں عالمی ریکارڈ کی حامل نگوکا نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ تیز تیراکی کرنا چاہتی ہوں، میں جب تک زندہ ہوں تب تک تیراکی کرنا چاہتی ہوں۔جاپانی خاتون 1914 میں پیدا ہوئیں جب ان کا ملک اتحادی افواج کے ساتھ جنگ عظیم اول کی لڑائی میں شریک تھا ان کے 76 سالہ بیٹے ہیروئکی نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ سست پڑنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن وہ مزید اپنی زندگی کی نوے کی دہائی میں مزید متحریک ہوتی جا رہی تھیں اور ریکارڈ پر ریکارڈ بناتی جا رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی سے لطف اندوز ہونا ہی ان کی طویل زندگی کا راز ہے اور وہ اب بھی اپنے کوچ کی زیر نگرانی دن میں تین مرتبہ ٹریننگ کرتی ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…