لارڈز (نیوز ڈیسک) مصباح الحق نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 179 گیندوں کا سامنا کیا اور 18 چوکوں کی مدد سے انگلینڈ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم کے سربراہ کے طور پر انگلینڈ میں سنچری مکمل کرنے پر مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا جس کے مطابق وہ دنیا کے سب سے زیادہ عمر بیالیس سال ، سینتالیس دن میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔اس موقع پر انگلینڈ کے سابق کھلاڑی مشہور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے انھیں بیالیس سالہ ’نوجوان‘ کہہ کر پکارا۔انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں مصباح الحق نے 42 سال، 47 دن کی عمر میں سنچری سکور کی ہے۔ ۔ اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلوی کرکٹر بوب سمپسن کے پاس تھا جنہوں نے اکتالیس سال ، تین سو انسٹھ دن میں سنچری بنائی تھی۔