لارڈز(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے میدان میں جاری ٹیسٹ میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پاکستانی سپنر یاسر شاہ نے زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح یاسر شاہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی لارڈز کے میدان میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دالا۔