اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر کے ماتھے پر لگنے والی مشکوک چوٹ ،کس نے مارا؟ کیوں مارا؟نیوز ایجنسی کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور بورڈ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر بھی سرکاری خرچ پر لندن پہنچ گئے جبکہ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر کے ماتھے پر لگنے والی مشکوک چوٹ نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حالیہ اجلاس میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کی پاکستان میں میزبانی نہ ہونے پر ہونیوالے مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے آئی سی سی کو پاکستان کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے بورڈ کے آفیشلز کو سرکاری طور پر پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے برطانیہ کی یاترا کرنا شروع کر وا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران بورڈ آفیشلز کے دوروں کی لاٹری نکلی ہوئی ہے اور مرحلہ وار بورڈ کے حکام انگلینڈ کا دورہ کر رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور بورڈ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر بھی سرکاری خرچ پر لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان پہلے سے ہی لندن میں موجود ہے اور بورڈ نے انکے لئے لارڈر کرکٹ گراونڈ میں رائل باکس بھی مختص کئے رکھا ہوا ہے ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ میڈیا منیجر بن کر جانیوالے آغا اکبر کے ماتھے پر لگنے والی مشکوک چوٹ نے کئی سولات کو ابھارا ہے ، بعض اطراف سے یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نشے میں تھے اور لوگوں نے ان کی پٹائی کی یا پھر وہ نشے کی حالات میں گر گئے تھے تاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…