لارڈز(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے میدان میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر239 رنز بنائے ہیں۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھی جو یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔کرس ووکس اور سٹیو براڈ کریز پر موجود ہیں۔یاسر شاہ پہلے لیگ سپنر ہیں جنھوں نے گذشتہ بیس برسوں میں لارڈز کے میدان میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پچھلی بار پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد تھے جنھوں نے لارڈز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس سے پہلے محمد عامر نے انگلش کپتان ایلسٹر کک کو بولڈ کر کے میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی فیلڈروں نے دو بار ایلسٹر کک کے کیچ ڈراپ کیے۔دونوں بار بدقسمت بولر محمد عامر تھے۔ ایلٹسر کک کا پہلا محمد حفیظ نے اس وقت گرایا جب وہ ان کا انفرادی سکور 22 رنز تھا۔ دوسری بار وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کک کا 55 کے سکور پر انتہائی آسان کیچ ڈراپ کیا۔