لارڈز (مانیٹر نگ ڈیسک )مصباح الحق نے بتایا کہ بوٹ کیمپ میں آرمی اہلکار سے وعدہ کیا تھا۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی 10ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے والے مصباح الحق نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ کے دوران انہوں نے پاک فوج کے ٹرینرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دورہ انگلینڈ میں جب بھی سنچری سکور کریں گے تو 10پش اپس لگائیں گے جبکہ وہ سلیوٹ قومی پرچم کے لیے تھا ۔مصباح کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی یہ سنچری اہلیہ کے نام کرتے ہیں جو ان کے ہر میچ کے دوران روزہ رکھتی ہیں ۔
جبکہ میچ شروع ہو نے سے پہلے کرکٹ کا تاریخی کھیل وہ بھی تاریخی میدان لارڈز میں شروع ہو گیا۔ جہاں میچ شروع ہونے سے پہلے ایک تاریخ بیل بجانے کا اعزاز کسی نہ کسی کرکٹر کو ملتا ہے اور اس بار یہ عزت ملی پاکستان کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کو یہ صرف بیل بجانا نہیں تھا بلکہ بِگل بجانے کے مترادف تھا جس کے بعد ایک بہت بڑی تاریخ کے بعد ٹیسٹ سیریز شروع ہو گئی۔ مشتاق احمد اس اعزاز کے ساتھ چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں ۔ ان سے پہلے یہ اکرام 2010 میں رمیز راجہ، مشتاق محمد اور علیم الدین بھی انجام دے چکے ہیں۔
سنچری کے بعد 10 پش اپس کیوں لگائے؟ وجہ بتا دی
15
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں