لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان نے حکومت سے روز گار فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان وویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور گول کیپر نرگس خان نے حکومت سے روز گار کا مطالبہ کر دیا ۔سابق کپتان نے کہاکہ ہاکی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے آج تک بے روز گار ہوں ٗ حکومت کو اس حوالے سے کئی بار خط بھی لکھا اور اپنی بے روز گاری سے آگاہ بھی کیا مگر حکومت نے آج تک کوئی مدد نہیں کی ۔
انہوں نے کہاکہ بے روز گاری کے باعث انکے معاشی حالات خراب تر ہو چکے ہیں ٗ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی پزیرائی نہیں کی گئی جس پر دلبرداشتہ ہوں ۔ نرگس خان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومت انہیں روز گار مہیا کرے تاکہ وہ اپنی زندگی کو با آسانی گزار سکیں ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومت روز گار مہیا کرے ٗنرگس خان
15
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں