لندن (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں لارڈز سٹیڈیم میں سب سے زیادہ عمر میں سنچری بنانے والے تیسر ے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔مصبا الحق نے 42سال کی عمر میں سنچری بناکر اپنی فٹنس دکھانے کے لیے پش اپس بھی لگائے ۔انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق نے158گیندوں پر شاندار سنچری بنائی جس کے بعد انہوں نے ڈریسنگ روم کی طرف منہ کر کے سیلوٹ مارا اور 10پْش اپس لگاکر سب کو اپنی فٹنس کا جلوہ دکھا دیا ۔یہ ان کی دسویں ٹیسٹ سنچری ٗ بطور کپتان آٹھویں ٹیسٹ سنچری ہے ۔وہ ساتویں پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے لارڈز کے میدان میں سنچری کی ۔مصبا الحق بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے ۔اس سے قبل انضمام الحق نے بطور کپتان سنچریاں بنائیں ۔