ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی صحافی کی ثانیہ مرزا سے معافی ، مسئلہ کیا تھاَ ؟ بات کھل کر سامنے آ گئی

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی نے کامیاب ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ایک غلط سوال کرنے پر معافی طلب کرلی۔دراصل حال ہی میں 29 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنی آٹوبائیو گرافی ’ایس اگینسٹ اوڈزریلیز کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔ثانیہ مرزا کی آٹوبائیو گرافی کی لانچ تقریب حیدر آباد میں منعقد ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی۔اپنی آٹوبائیو گرافی میں ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستانی کرکٹ شعیب ملک سے ان کی پہلی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بھی کئی باتیں بیان کی ہیں۔اس تقریب کے بعد ہندوستانی صحافی نے ثانیہ مرزا سے ان کی آٹوبائیوگرافی کو لے کر کئی سوال کیے۔تاہم ایک سوال ایسا کردیا جس کے بعد انہیں کھلاڑی سے معافی طلب کرنی پڑ گئی۔انہوں نے پوچھا کہ ’ایک مشہور شخصیت ہونے کے بعد ثانیہ مرزا اب مکمل سکونت کب اختیار کریں گی؟ کیا ایسا دبئی میں ہوگا یا کسی اور ملک میں؟ ماں بننے کے بارے میں اور گھر بنانے کے بارے میں بھی آٹوبائیو گرافی میں کچھ نہیں لکھا گیا، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپ نے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا؟۔
اس سوال پر ثانیہ کا صحافی کو نہایت تحمل کے ساتھ کرارا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ میں سکونت اختیار کرچکی ہوں؟ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس بات پر مایوس ہیں کہ میں اس وقت دنیا میں نمبر۔ون بننے کو ماں بننے پر فوقیت دے رہی ہوں، لیکن میں پھر بھی آپ کے سوال کا جواب دوں گی‘۔ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ وہ ایک سوال ہے جو خواتین سے ہمیشہ کیا جاتا ہے، بدقسمتی سے شادی کرنے اور ماں بننے کو ہی خواتین کے لیے بسنے یا سکونت اختیار کرنا مانا جاتا ہے پھر چاہے ہم دنیا میں نمبر ون ہی کیوں نہ بن جائیں، ہمیں سیٹلڈ نہیں مانا جاتا‘۔اس کے فوری بعد صحافی کا ثانیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے معافی مانگنی چاہیے، میں نے یہ سوال بہت غلط انداز میں پوچھا، میں وعدہ کرتا ہوں آپ صحیح بول رہی ہیں، میں کسی مرد کھلاڑی سے کبھی ایسا سوال نہیں کرتا‘۔ان کی معافی کے بعد ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ کچھ سالوں بعد ایک لڑکی سے جب وہ 29 سال کی ہو اور دنیا میں نمبر ون ہو یہ نہیں پوچھا جائے کہ وہ ماں کب بنے گی۔ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’راج دیپ سردیسائی میں بہت خوش ہوں کیوں کہ آپ وہ پہلے صحافی ہیں جنہوں نے لائیو ٹی وی پر مجھ سے معافی مانگی ہے‘۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…