اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مکی آرتھر نے محمد آصف اور سلمان کو بڑی خو شخبری سنا دی

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی سلیکشن پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں منتخب کیا جا سکتا ہے۔ لارڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کیلئے دروازے کھلے ہیں، ایک مرتبہ وہ اپنی سزا بھگت چکے ہیں تو اب وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں لیکن اس بات کا انحصار ان کی فارم پر ہے کہ آیا وہ انہیں دوبارہ کھیلنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ میرے لیے بقیہ چیزیں غیرضروری ہیں، اگر وہ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں اور کارکردگی دکھا رہے ہیں تو پھر ہم ان کی سلیکشن پر ضرور غور کریں گے۔ واضح رہے 2010 کے لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم کا ارتکاب کر کے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچانے والے محمد عامر، آصف اور سلمان بٹ کو جیل ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ سال پابندی کی سزا بھی بھگتنی پڑی۔گزشتہ سال تینوں کھلاڑیوں کی سزا کا خاتمہ ہوا لیکن صرف محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی ممکن ہو سکی جن کے ساتھ جرم کے وقت کم عمر ہونے اور کرکٹ حکام کے ساتھ تعاون کرنے پر رعایت برتی گئی۔تاہم سلمان بٹ اور آصف کو کرکٹ کے دیگر حلقوں سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ بھی موقع دینے کیلئے تیار نظر نہیں آتا جس سے دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر تقریباً ختم ہوتا نظر آ رہا تھا تاہم مکی آرتھر کا تازہ بیان دونوں کیلئے امید کی نئی کرن ثابت ہوا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…