لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وضاحت کی ہے کہ میں نے کہا تھا نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ پاکستان میں اب وہ ٹیلنٹ موجود نہیں جو بین الاقوامی معیار کی کرکٹ کے لئے درکار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے لیکن کنٹریکٹ کی وجہ سے کچھ بول نہیں سکتا، وقت آنے پر بہت کچھ بولوں گا شاہد آفریدی کے بیان پر پی سی بی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ آفریدی سے وضاحت طلب کی جائیگی تاہم شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ نہ ہونے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئے ٹیلنٹ کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا۔