اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں سے زیادہ منہ پھٹ کوئی نہیں،کوئی تلخی سے پیش آیا تو پھر۔۔اہم پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو وارننگ دیدی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے بھی آنے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی تو انھیں یہ بہت مہنگی پڑے گی۔جمعرات 14 جولائی سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں 4 ٹیسٹ میچوں کی سیزیز کا پہلا میچ ہوگا 2010 میں محمد عامر، سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف لارڈز میں ہی اسپاٹ فکسنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جہاں تینوں کھلاڑیوں نے پیسوں کے عوض جان بوجھ کر نو بال کی تھی۔برطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ کے اعتراف پر تینوں کھلاڑیوں پر 5 سال کیلئے کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔بعدازاں اس ٹور کے دوران جب دونوں ٹیمیں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کے دوران لارڈز کے ہی گراؤنڈ میں مد مقابل آئیں تو انگلینڈ کے بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ کو یاد کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہاکہ وہ (جوناتھن) کچھ منہ پھٹ تھے اور جب بات منہ پھٹ ہونے کی ہو تو پاکستان کو کوئی مات نہیں دے سکتا، ہم سب سے زیادہ منہ پھٹ ہیں ٗہم بہت اچھے ہیں لیکن اگر کوئی ہم سے تلخی سے پیش آئے تو پھر ہم اسے معاف نہیں کرتے۔فاسٹ باؤلر کا کہنا تھاکہ وہ (جوناتھن) بہت تلخ ہوگئے تھے، وہ ناراض تھے کیونکہ رنز اسکور نہ کرنے کی وجہ سے وہ ون ڈے انٹرنیشنل سے باہر ہو رہے تھے، لیکن ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اچھی تھی۔وہاب ریاض کے مطابق یہ ان کی فرسٹریشن تھی جو انھوں نے مجھ پر نکالنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…