اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اورانگلینڈ پہلا ٹیسٹ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہو گا،آخری 6ٹیسٹ میچوں کا نتیجہ کیا تھا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج ( جمعرات)14جولائی سے لارڈز ، لندن میں شروع ہو گا ۔ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں مصباح الحق کی قیادت میں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی تک لارڈز، لندن جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد قومی ٹیم ووسٹر شائر کے خلاف 29 سے 30 جولائی تک ٹور میچ میچ کھیلے گے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک ایجبسٹن، برمگنھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے 20 اگست کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری 6میچوں میں سے5میچ پاکستان نے جیتے اورایک میچ ڈراہوا،یہ تمام میچزیواے ای میں کھیلے گئے۔دونوں ٹیموں کے مابین لارڈزمیں13ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ پاکستان نے جیتے،4میچ انگلینڈنے جیتے اور6میچ ڈراہوئے۔لارڈزمیں دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ 26تا29اگست2010ء کوکھیلاگیاجوانگلینڈنے ایک اننگزاور225رنزسے جیتاتھا۔واضح رہے کہ اس میچ میں محمدعامرنے28اووروں میں84رنزدے کر 6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاتھا۔اب دیکھنایہ ہے کہ6سال بعدمحمدعامراس اسٹیڈیم میں کسی پرفارمنس کامظاہرہ کرتاہے۔لارڈزکامیدان دنیاکے پرانے ترین کرکٹ اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے ۔لارڈزکرکٹ اسٹیڈیم 1814ء کوقائم ہوا۔اس میں30ہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…