اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

لارڈز کا گراؤنڈ اور پاک انگلینڈ تنازعات کی تاریخ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج جمعرات سے لارڈز کے میدان میں ہو گا۔ دونوں ٹیموں میں کرکٹ کے میدان میں رشتے قدرے تلخ و ترش رہے ہیں۔ کبھی امپائرنگ پر سوال اٹھے تو کبھی گیند کے ساتھ چھیڑچھاڑ پر تنازع کھڑا ہوا، کبھی ا سپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا تو کبھی کھیل ہی ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گوروں کی سرزمین پر کل پہلے ٹیسٹ میچ میں لارڈز کے میدان میں اترے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ماضی میں کھیلی جانے والی سیریزمیں بعض تنازعات بھی سامنے آئے۔ 1956ء میں پاکستان کے امپائر ادریس بیگ کو انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پشاور کے ایک ہوٹل سے اٹھا کر سرد رات میں ان پر دو بالٹی پانی ڈال دیا۔مہمان ٹیم ایم سی سی کے کپتان ڈونلڈ کار نے اسے مذاق کہہ کر نظرانداز کر دیا لیکن بعض لوگ اسے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تنازع کی جڑ قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح 1987ء میں فیصل آباد میں انگلش کپتان مائیک گیٹنگ اورپاکستانی امپائر شکور رانا میں میچ کے دوران شدید تلخ کلامی ہوئی۔ یہ شاید فیلڈ میں سب سے تلخ مباحثہ تھا۔شکوررانا نے کھیل کے تیسرے دن امپائرنگ سے انکار کر دیا اور تیسرے دن کا کھیل نہ ہو سکا جسے آرام کا دن قرار دیا گیا۔ مائیک گیٹنگ کی تحریری معافی پر چوتھے دن کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ 1992ء میں ریورس سوئنگ پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ پاکستانی باولر وسیم اکرم اور وقار یونس ریورس سوئنگ کا موثر استعمال کر رہے تھے جس کا جواب انگلینڈ کے باولروں کے پاس نہیں تھا۔پھر پاکستانی باولروں پر بال سے چھیڑچھاڑ کا شبہ کیا جانے لگا اور لارڈز میں ہونے والے ون ڈے میں یہ معاملہ اٹھ کھڑا ہوا۔ انگلش بیٹسمین ایلن لیمب عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ بھی ہار گئے تھے۔ 2006ء میں اوول ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کے امپائر ڈیرل ہیئر نے بال ٹمپرنگ پر پانچ پینلٹی رنز کا اشارہ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد کھیلنے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ کی 129 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے میچ کے دوران کھیلنے سے انکار کیا ہو جس پر مخالف ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔اس واقعے کے بعد امپائر ڈیرل ہیئر کے دور کا خاتمہ بھی ہوگیا کیونکہ یہ بات سامنے آئی کہ موصوف نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے عوض پانچ لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔2010ء میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سبب دورہ انگلینڈ پہلے ہی متاثر ہو چکا تھا لیکن جب پاکستانی ٹیم ون ڈے کے لیے انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتری تو انگلش بلے باز جوناتھن ٹراٹ اور پاکستانی باولر وہاب ریاض لڑ پڑے اور امپائروں کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…