اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹرز کے ہیر ڈریسر نے کھلاڑیوں کی پول کھول دی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(آئن لائن) پاکستان میں متعدد ماہراورعالمی معیار کے ہیئر اسٹائلسٹ موجود ہیں تاہم کراچی کا ایک ہیئر اسٹائلسٹ ایسا ہے جس کے پاس قومی ٹیم کے کرکٹرز کی بڑی تعداد خاص طورپر اپنے بال بنوانے آتی ہے۔کراچی میں موجود ہیئر اسٹائلسٹ محمد رشید کا شمار ملک کے معروف ہیئر اسٹائلسٹس میں ہوتا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے اکثر کرکٹر اس سے بال بنوانا پسند کرتے ہیں اور جو کرکٹرز کراچی میں نہیں رہتے ان کا جب بھی شہر قائد میں آنا ہوتا ہے تو اکثر کرکٹرز محمد رشید کے پاس ضرور جاتے ہیں جہاں وہ ان کے بالوں کو نت نئے اسٹائل میں ڈھالتا ہے۔
ہیئراسٹائلسٹ محمد رشید کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں وہ کرکٹرز جو دیہی علاقوں سے آتے ہیں ان کے ہیئر اسٹائل اتنے اچھے نہیں ہوتے جب کہ ان کے مقابلے میں کراچی کے کھلاڑی خود کو سجا سنوار کے رکھتے ہیں۔ محمد رشید نے بتایا کہ حارث سہیل، فواد عالم، سرفرازاحمد اورانورعلی سمیت بہت سے کرکٹرز اپنی شادی کے لییے ان کے پاس سے تیا رہو چکے ہیں۔محمد رشید کے پاس آنے والے کرکٹرز میں شعیب ملک، سرفراز احمد، خالد لطیف، فواد عالم، وہاب ریاض،س عید اجمل ،حارث سہیل اورانور علی سمیت قومی ٹیم کے کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جن میں سے تو اکثر اپنی شادی کے موقع پر بھی اسی کے پاس سے تیار ہوئے ہیں۔۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…