اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آخر کار41 سال بعد خوشخبری مل ہی گئی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال 41سال بعد فرانس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ہے اس سے پہلے 1975ء میں ایک دوستانہ میچ میں پرتگال نے فرانس کو 2-0 سے ہرایا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یورو کپ کا فائنل پرتگال اور فرانس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پرتگال نے اضافی وقت میں گول کرکے فرانس کو اسی کے میدان پر چت کردیا اور اکتالیس سال کے طویل عرصے کے بعد پرتگال نے فرانس کو پیرس میں ہی شکست دے ڈالی اس سے پہلے پرتگال کا فرانس کیخلاف ریکارڈ بہت مایوس کن تھا کیونکہ پرتگال نے 1975ء سے دو ہزار سولہ تک فرانس سے کوئی میچ نہیں جیتا گزشتہ چار دہائیوں سے جیتنے والی فرانس کی فٹبال ٹیم نے 1978ء میں پرتگال کو ایک دوستانہ میچ میں شکست دی تھی پانچ سال بعد سولہ فروری 1983ء میں فرانس اور پرتگال کی ٹیموں کا دوبارہ آمنا سامنا ہوا جس میں فرانس نے پرتگال کو 3-0سے شکست سے دو چار کیا اگلے سال بھی دوبارہ فرانس اور پرتگال کا میچ ہوا جس میں پرتگال کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی جس کے بعد بارہ سال بعد تک دونوں ٹیموں کا سامنا سامنا نہ ہوا اور پھر چوبیس جون 1996ء میں پرتگال نے اور فرانس کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں میدان میں اتریں لیکن پرتگال کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا 22جون 1997ء میں پرتگال اور فرانس کے مابین پھر سے ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا لیکن جیت اس بار بھی فرانس کا مقصد بنی اور پرتگال کو دو گول سے شکست ہوئی اور تین سال بعد ایک بار پھر دونوں ٹیمیں یورو کپ میں آمنے سامنے ہوئیں اور فرانس نے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پرتگال کو ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا پچیس اپریل دو ہزار ایک میں فرانس کے چار گول سے جیت سے ہمکنار ہوا پانچ سال بعد دو ہزار چھ کے ورلڈ کپ میں فرانس اور پرتگال کے مابین ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن فرانس نے یہ میچ بھی ایک گول سے جیت لیا آٹھ سال بعد فرانس اور پرتگال میں ایک بار پھر ایک دوستانہ میچ گیارہ اکتوبر دو ہزار چودہ میں کھیلا گیا لیکن جیت پرتگال ٹیم کا مقدر نہ بن سکی اور فرانس نے یہ میچ بھی ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا ستمبر دو ہزار پندرہ میں فرانس نے پرتگال کو دوستانہ میچ میں ایک بار پھر شکست دے دی اس طرح پرتگال نے گزشتہ چار دہائیوں سے فرانس سے مسلسل ہار کا سامنا رہی پرتگال نے آخری بار 1975میں فرانس سے میچ جیتا وہ میچ بھی پرتگال نے فرانس کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں ہرایا تھا پرتگال نے یہ میچ دو صفر سے جیتا تھا یورو کپ دو ہزار سولہ کے فائنل سے پہلے فرانس نے پرتگال سے اٹھارہ میچز جیت رکھے تھے جبکہ پرتگال کو صرف پانچ میچز میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بغیر ہار جیت کے ختم ہوا تھا پرتگال کیخلاف فرانس کی گزشتہ فتوحات میں سے چار وہ تھیں جب دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ کسی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں ہوا تھا جہاں تک پرتگال کو اپنے ریکارڈ کی بات ہے تو وہ یورپی چیمپئن شپ میں 34 میچز کھیل چکا تھا لیکن فائنل کبھی نہیں جیتا اس طرح پرتگال نے فرانس کو نہ صرف اکتالیس سال بعد شکست دی بلکہ یورو کپ کا فائنل جیت کر تاریخ میں پہلی مرتبہ یورو چیمپئن شپ کا تاج بھی اپنے سر سجالیا یہ ثابت کردیا کہ مسلسل جدوجہد کرتے رہنے سے آخر کامیابی مل ہی جاتی ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…