اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

محمدعامر ’’سپاٹ فکسر‘‘،شعیب اختر طیش میں آگئے،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے محمد عامر کو سپاٹ فکسر کہنے پر برطانوی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر جب اپنی سزا پوری کر چکا ہے اور کیرئیر کے بدترین بحران سے گزر چکا ہے تو پھر اسے ’’سپاٹ فکسر‘‘ کہہ کر کیوں دقیانوسی خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اے پی بی لائیو میں لکھے گئے ایک کالم میں شعیب اختر نے کہا کہ ’’یہ بہت برا تھا ٗمجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ جب عامر نے اپنے حصے کی سزا پوری کر لی ہے اور کیرئیر کے بدترین بحران سے گزرا ہے تو پھر کیوں اسے سپاٹ فکسر کہہ کر دقیانوسی ذہنیت کا اظہار کیا جا رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’میڈیا ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے جسے عامر کو آگے بڑھنے کیلئے سپورٹ کرنا چاہئے ناکہ اس کے ماضی میں دھکیلنا چاہئے جسے کوئی بھی یاد نہیں رکھنا چاہتا دورہ انگلینڈ کے دوران اس طرح کے دیگر معاملات سامنے آنے پر مجھے ذرا بھی حیرانی نہیں ہو گی اور مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم اتنی سمجھدار ہے کہ ایسے معاملات میں نہیں الجھے گی اور صرف اور صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھے گی اور ہیڈلائنز سے زیادہ سکور لائنز کو اہمیت دے گی‘‘۔بی بی سی کی جانب سے سپاٹ فکسر کہنے پر ناصرف پاکستان کے سابق کھلاڑی اور شائقین نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے بلکہ انگلینڈ کے کھلاڑی اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز میں محمد عامر کے ساتھ کھیلنے والے روی بوپارا نے بھی اسے ناخوشگوار قرار دیا اور کہا کہ ’’محمد عامر نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن بی بی سی کے پاس کیا یہ سب سے بہتر ہیڈ لائن تھی۔ بی بی سی نے بہت گرا ہوا قدم اٹھایا‘‘۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…