اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شعیب اختر نے گالیاں دیں اور مجھے اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کر بری طرح مارا،بھارتی کرکٹرکے حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی (آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں اور یووراج سنگھ کو پاکستان کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بہت مارا تھا، ہربھجن سنگھ نے ہندوستانی ٹی وی کے شو ‘آپ کی عدالت’ کے دوران کرکٹ کے میدان میں ہونے والے دلچسپ واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر نے کہا تھا میں تمھارے کمرے میں گھس کر ماروں گا تو میں نے کہا کہ آجا دیکھ لیتے ہیں کون کس کو مارتا ہے اور میں ڈر گیا تھا کیونکہ وہ تگڑا اتنا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار مجھے اور یورواج سنگھ کو اپنے کمرے میں پٹخ پٹخ کر بہت مارا تھا کیونکہ وہ تگڑا بہت تھا اورہماری پکڑ میں نہیں آرہا تھا وہ تو تین لوگوں کی پکڑ میں نہیں آتا تھا اور ایک بار یوراج کو پھینک دیا، یورواج مجھ سے زیادہ مضبوط ہیں ان کو پھینک دیا تو میں کونے میں جاکر کہنے لگا نہ کر نہ کر ۔ہربھجن نے دنیا کے تیز ترین بالر کیساتھ میدان میں پیش آنے والے واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ‘شعیب اختر نے مجھے بہت گالیاں دی، وہ ایک ایسا بندہ تھا جو ہمارے ساتھ گھل مل کر رہتا تھا ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا اور کھاتا تھا اور ہمارے بہت قریب تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم زیادہ قریب ہوئے تو انھوں نے یہ ضمانت لی کہ بھجی مجھے کیسے چھکا مار سکتا ہے اور جب میں نے چھکا مارا تو وہ حیران ہوئے اور اگلی دو گیندیں بانسر کی اس کے بعد انھوں نے گالی دی اور جواب میں میں نے بھی گالی دی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا واقعہ تھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کیونکہ ہم بہت اچھے دوست ہیں تاہم میدان سے باہر جا کر ہم پھر دوست تھے اور سب کچھ بھول گئے۔ہربھجن سنگھ نے آسٹریلیا کے سابق کھلاڑیوں مک گرا، ڈیرن لیہمن، اینڈریوسائمنڈز اور رکی پونٹنگ کے ساتھ الجھنے کے واقعات بھی بتائے۔واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے اینگری ینگ مین کے لقب سے مشہور ہربجھن سنگھ نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران اپنے ساتھی کھلاڑی سری سانت کو تھپڑ رسید کیا تھا تاہم بعد میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…