اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیدیا

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو فیوریٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیزیز پاکستانی بلے بازوں کا امتحان ہوگی،انگلینڈ کی حالیہ شاندار فارم دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم ہی حاوی رہے گی،پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2لیفٹ آرم اور ایک رائٹ آرم فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستانی بلے بازوں کا امتحان ہے، پاکستان کے پاس صرف 2تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور مصباح الحق ہیں جب کہ انگلینڈ کی بولنگ کے سامنے ہر مرتبہ 350رنز بنانا بھی آسان نہیں ہوگا، پاکستانی بلے بازوں کو دفاعی پالیسی اختیار کرنے کے بجائے جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ جولائی میں انگلینڈ کی کنڈیشنز کھیلنے کے لیے آسان ہو جاتی ہیں لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ انگلینڈ کی وکٹوں پر ڈیوک گیند بہت زیادہ سوئنگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی حالیہ شاندار کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کوئی سخت مقابلہ نہ ہو۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے پاس بولنگ میں بھی بڑی ورائٹی موجود ہے، پاکستان کو دو لیفٹ آرم اور ایک رائٹ آرم فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جب کہ یہ سیریز یاسر شاہ کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہو گی جو کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیلے ہیں، اگر لیگ اسپنر فٹ ہوئے تو اپنی ٹیم کے لئے اہم مہرہ ثابت ہوں گے۔محمد عامر کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے پاس رفتار اور مہارت تو ہے لیکن انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے صرف ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، 5 دن کی کرکٹ بالکل ہی مختلف گیم ہے اس لئے ان کی واپسی بھی آسان نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ لارڈز کے تاریخی گرانڈ سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز پاکستان کے لیے اچھی بات ہے کیونکہ گرین کیپس نے یہاں بہت سے میچز جیت رکھے ہیں لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہیئے کہ ہر میچ نیا ہوتا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…