اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات منظر عام پر, اپنی شادی سے متعلق کئی انکشافات

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات منظر عام پر آگئی ہے،پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ملکہ نے کتاب میں اپنی شادی سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں۔ آگ سے گذرنے والی آزمائش کی طرح گذرنا پڑا،شادی والے دن کڑا امتحان دینا پڑا،یہ انکشافات کئے ہیں بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ملکہ ثانیہ مرزا نے اپنی سوانح حیات میں۔ آٹو بائیوگرافی Ace Against Odds میں ثانیہ لکھتی ہیں کہ چھ برس پہلے یعنی اپریل دوہزار دس میں شعیب ملک سے شادی کی موقع پر میڈیا ان کے تعاقب میں تھا،ثانیہ لکھتی ہیں کہ نکاح کا دن ان کا زندگی کا اہم دن تھا،انہوں نے بھاری سرخ جوڑا پہن رکھا تھا۔ حیدر آباد کے لگژری ہوٹل میں نکاح کی تقریب تھی،وہ تیار ہو کر گھر سے نکلیں توان کی ذاتی گاڑی کے پیچھے میڈیا کی فوج موجود تھی۔پاپارازی اورکسی بھِی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے انہوں نے ہوٹل کی مرکزی دروازے کے بجائے پچھلے دروازے سے انٹری دی جو کچن سے ہو کر جاتا تھا۔ثانیہ لکھتی ہیں کہ ایسی انٹری شاید ا آج تک کسی بھِی دلہن نے نہ دی ہو،لیکن ایڈونچر سے بھرپوراس تقریب کی ہیپی اینڈنگ ہوئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…