پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

انتظا ر کی گھڑیاں ختم، پاکستانی ٹیم جھپٹنے کو تیار

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤنٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورۂ انگلینڈکا آغاز اتوار کو سہ روزہ میچ سے کرے گی، پلیئرز ٹاؤنٹن میں سمرسٹ کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے، کاکول اکیڈمی میں سخت ٹریننگ سے حاصل فٹنس کی جانچ ہوگی، کنڈیشننگ کیمپ میں نکھاری جانے والی صلاحیتیں پرکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق طویل دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کا سلسلہ بھی طویل تھا، کرکٹرز نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینرز کی رہنمائی میں فٹنس میں بہتری لانے کیلئے کام کیا، بعد ازاں لاہور میں مختصر اسکلز کیمپ میں بھی شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی شریک ہوئے، قومی اسکواڈ کو قبل از وقت روانہ کرکے ہیمپشائر میں 10روزہ کنڈیشننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا، خراب موسم کی وجہ سے آؤٹ ڈور ٹریننگ اور کرکٹرز کا باہمی پریکٹس میچ متاثر ہوا تاہم کسی نہ کسی طور سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش ہوتی رہی، کیمپ مکمل ہونے کے بعد ٹاؤنٹن میں بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں کا سلسلہ جاری رہا۔ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے پہلا 3روزہ وارم اپ میچ اتوار کو شروع ہوگا، قومی کرکٹرز کو سمرسٹ کاؤنٹی کیخلاف فٹنس کی جانچ کا موقع ملے گا، کنڈیشننگ کیمپ میں کی گئی مشقوں نے صلاحیتوں کو کس حد تک نکھارا اس کا بھی اندازہ ہوجائے گا، امکان یہی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کم و بیش وہی بیٹنگ آرڈر آزمائے گی جو انگلینڈ کیخلاف لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کیلئے موزوں خیال کیا جارہا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…