کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں داعش کے حملے میں 20 غیرملکیوں کی ہلاکت کے بعد انگلینڈ کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان ہے اور انگلش کرکٹ بورڈ اس بارے میں جلد متفقہ فیصلے سے بنگہ دیشی بورڈ کو آگاہ کر دے گا۔بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقع مشہور ریسٹورنٹ پر حملے میں دہشتگردوں نے یرغمال بنائے گئے 20 غیر ملکیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ہلاک کردیا تھا۔انگلینڈ کو دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 30 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچنا ہے لیکن اس حملے کے بعد یہ دورہ کھٹائی میں پڑتا نظر آتا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر برطانوی حکومت یا بنگلہ دیشی حکام کو صورتحال غیرمحفوظ نظر آئی تو ہم دورہ منسوخ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی حفاظت ای سی بی کیلئے ہمیشہ سے بہت اہمیت کی حامل رہی ہے اور اس کا اطلاق تمام غیرملکی دوروں پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے ہمیں کہا کہ ماحول محفوظ نہیں یا بہتر اقدامات نہیں کیے گئے تو پھر ہم مناسب اقدامات کریں گے۔
داعش حملوں کے بعد انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا
3
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں