بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مک کولم اور انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان آئن مورگن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ میں شمولیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘برینڈن مک کولم اور آئن مورگن بین الاقوامی اسٹارز ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ لائیں گے بلکہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے لیے اپنے قمیتی قائدانہ تجربے سے فائدہ پہنچائیں گے’۔لیگ میں شامل ٹیمیں اپنے موجودہ دستے سے 16 کھلاڑیوں کو برقرار رکھیں گی، وہ تمام کھلاڑی جن کو ٹیموں نے حاصل کیا تھا وہ ٹیم میں برقرار رہنے کے اہل ہیں۔ٹیموں کو 14 ستمبر 2016 تک موجودہ کھلاڑیوں سے دوبارہ مذاکرات کے لیے ذریعے برقرار رکھنے کا موقع دیا گیا ہے، ٹیموں کو طے شدہ اپنے ڈرافٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹرانسفر کا برابرموقع حاصل ہے یا پھرموجودہ اسکواڈ کو بہترین ٹیم کے طور پر برقرار رکھ سکتے ہیں۔
کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں اس وقت ہوگی جب پاکستانی کھلاڑی ہوم سیریز میں مصروف ہوں گے۔ڈرافٹنگ کا طریقہ کار گزشتہ سال کی طرح ہوگا جہاں لاہور قلندرز ہر مرحلے میں پہلے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جس کے بعد کراچی کنگز اور تیسرے نمبر پر پشاور زلمی اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخر میں کھلاڑی حاصل کرے گی۔پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کھلاڑیوں کے معاوضے کو 1.2 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پانچوں فرنچائزوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘ہم پی ایس ایل کے پہلے سیزن کی کامیابی پر خوش ہیں اور دوسرے سیزن کے لیے تیاریاں پرجوش مرحلے میں داخل ہورہی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں وعدہ کرسکتا ہوں کہ پی ایس ایل کا دوسرا سیزن بڑا اور بہتر ہوگا اور ہم مداحوں کو بہترین کرکٹ کے لمحات پیدا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے’۔چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ ‘ہم کوشش کریں گے کہ لیگ کے دوسرے سیزن کا فائنل پاکستان میں ہو’۔پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے ڈرافٹ میں شامل مک کولم کی قیادت میں نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں پہنچی تھی جبکہ دنیا بھر میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیتے ہیں ان کی شمولیت سے پی ایس ایل میں ایک اور جدید کرکٹ اسٹار کا اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…