اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، جان سینا نے غیر متوقع اینٹری دیکر مداحوں کو حیران کر دیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایسے سر پھرے مداحوں کی کمی نہیں جو اپنے پسندیدہ فنکار یا سلیبریٹی کو جنون کی حد تک چاہتے ہیں ایسے ہی سرپھرے فینز کے سامنے اگر غیر متوقع طور ان کی پسندیدہ شخصیت سامنے آجائے تو صورت حال ناقابل بیان ہو جاتی ہے۔جی ہاں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور ہالی وڈ اداکار جان سینا کے ایسے ہی مداحوں کو ایک کمرشل شوٹ کے آڈیشن میں بلایا گیا جو ججز کے سامنے جان سینا کے سب سے بڑے فین ہونے کا اظہار کرتے ہیں اور پھر جان کی رِنگ میں اینٹری کافرضی تعارف کرواتے ہیں۔اس بات سے لاعلم کہ ا?ڈیشن روم کی دوسرے جانب جان سینا چپکے سے تمام مناظر کیمرے کی مدد سے دیکھ رہے ہیں۔مداح جان سینا کے بار ے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اینٹری کی اناؤنسمنٹ کرتے ہیں،جیسے ہی فینز نے جان سینا کو متعارف کروا کے اینٹری کروائی پوسٹر کے عقب میں کھڑے جان سینا نے پوسٹر پھاڑ کر حقیقی اینٹری دے ڈالی۔اپنے پسندیدہ ریسلر اور اداکار کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جو پہلے تو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ کر پائے اور یقین ہو جانے کے بعد خوشی سے پھولے نہ سمائے اور جان کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس لمحے کو یادگار بنایا۔اس مذاق اور اس غیر متوقع ملاقات نے مداحوں کو نہ صرف خوش کر دیا بلکہ ان کی دیرینہ خواہش بھی پوری کر دی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…