سینٹ کٹس (آئی این پی)کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سہیل تنویر کی تباہ کن بالنگ کی بدولت گیانا امیزن واریرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے165رنز کا ہدف19.5اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، گیانا کی جانب سے ڈیون سمتھ نے جارحانہ 64 رنز بنائے ، سمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سینٹ کٹس میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں سینٹ کٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے، بریڈہوج اور ڈیوون تھامس 38، 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، سہیل تنویر نے 4 اور ایڈم زیمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں گیانا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، سمتھ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ جیسن محمد 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔