پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ رکن منتخب

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سعودی عرب کو ایسوسی ایٹ رکنیت دے دی جبکہ امریکا اور نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کردی۔اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں سعودی عرب کو 39 ویں ایسوسی ایٹ رکن کی حیثیت سے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) 2003 میں الحاق رکن بن گیا تھا اور 2014 کی رائے شماری کے مطابق 4 ہزار 350 کرکٹر اور 80 کرکٹ کی سہولیات دی گئی ٗ حال ہی میں ایس سی سی نے آئی سی سی کے اسپانسر کمپنی کے ساتھ تین سال کا منافع بخش معاہدہ کیا
ٗایس سی سی اسپانسر کمپنی کی مدد سے ملک میں 106 مختلف کلبوں کی جانب سے کھیلنے والے 1800 کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ذریعے وسیع سرمایہ کاری کریگا۔سعودی عرب کے کرکٹ بورڈ کی ایسوسی ایٹ رکن کی درخواست کو اکتوبر 2015 کے اجلاس میں قبل ازمنظوری دی گئی تھی جس کو مکمل درخواست جمع کرانے کے بعد مارچ 2016 میں حتمی منظوری دی گئی۔آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے ایس سی سی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں سعودی کرکٹ سینٹر کو آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اورامید ہے کہ یہ اپنے ملک میں کھیل کی ترقی اور وسعت کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے ٗدوسری جانب آئی سی سی کے 53 رکنی کونسل نے متفقہ طور پر یوایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کی جون 2015 اور کرکٹ نیپال کی اپریل 2016 میں رکنیت کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کردی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…