لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے عالمی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردییپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لئے دنیا کے نامور کھلاڑیوں سے رابطے شروع کر دیئیہیں۔ جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی فرنچائز تبدیل کرنے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی ایس ایل حکام نے دنیا کے ٹاپ کرکٹرز سے رابطہ کرلیا اور ان کو پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جن بڑے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کارلوس برتھ ویٹ، برینڈم میک کلم،مچل جونسن، اے بی ڈویلیئرز، مارٹن گپٹل، فاف ڈوپلیسی اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز نے بھی اپنی فرنچائز تبدیل کرنے کے بارے میں سوچنے شروع کردیا ہے۔ شاہد آفریدی، شعیب ملک،محمد عامر، سرفراز احمد نے دوسری فرنچائز سے رابطہ کیا ہے۔