اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

میسی کے مداحو ں کیلئے بر ی خبر !اعلان نے سب کو حیران کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (مانیٹر نگ ڈیسک )ارجنٹائن اور بارسلونا کے فاروڈ فٹبالر 29 سالہ لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔میسی نے چلی کے خلاف کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں پینالٹی شوٹ ضائع کر دی جس کے بعد ان کی ٹیم یہ فائنل ہار گئی۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا ’ قومی ٹیم کے لیے میرا سفر تمام ہوا۔ میں جو کر سکتا تھا، کر لیا۔ چیمپیئن نہ بننے کادکھ ہے۔ارجنٹائن کے ٹی وی پر بات پر کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’میں اپنی قومی ٹیم کی جانب سے دوبارہ نہیں کھیلوں گا۔‘لیونل میسی کا یہ اعلان کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کی چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔سنہ 2005 میں ارجنٹائن کی جانب سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے والے میسی کا یہ 112 واں بین الاقوامی میچ تھا۔ارجنٹائن اور چلی کے درمیان کھیلا جانے والا کوپا امریکہ کپ کا فائنل 120 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد اس کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔چلی نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹائن کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ سنہ 2008 کے بیجنگ اولمپک میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد لیونل میسی نے کوئی بڑا بین الاقوامی اعزاز نہیں جیتا۔سنہ 2014 کے فٹبال کے عالمی کپ کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو ایک صفر سے ہرایا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…