اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نئے نویلے ڈائریکٹراکیڈمیزکو سیرا کرانے کا فیصلہ، کہاں جانے کی تیاریاں ہیں ؟ جانئے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے نئے نویلے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کو بھی انگلینڈ کی سیر کرانے کا فیصلہ کر لیا، وہ اے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا 10 دن تک ’’جائزہ‘‘ لینگے، بزنس کلاس کے فضائی سفر،رہائش اورڈیلی الاؤنس ملا کر بورڈ کے کئی لاکھ روپے ضائع ہو جائیں گے، چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی سامان پیک کیے بیٹھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دورۂ انگلینڈ قریب آتے ہی بورڈ آفیشلز وہاں کی سیر کے بہانے ڈھونڈنے لگے،ایک طرف چیئرمین شہریارخان کشکول لیے آئی سی سی کے سامنے کھڑے ہیں تو دوسری جانب بھاری رقم دوروں اور تنخواہوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اظہر محمود سے صرف ایک سیریز کے لیے 7 لاکھ روپے میں معاملات طے پا گئے، چونکہ وہ انگلینڈ میں ہی رہتے ہیں اس لیے یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔
حال ہی میں ڈائریکٹر اکیڈمیز کا عہدہ سنبھالنے والے مدثر نذر کو بھی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس کیلیے اے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا جواز تراشا گیا، یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ وہ10 دن میں کون سے ’’گوہر نایاب‘‘ تلاش کرلینگے، البتہ بزنس کلاس کے فضائی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور200 ڈالر یومیہ الاؤنس سے بورڈ مزیدکئی لاکھ روپے پھونک دے گا، چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی ٹی وی کے بجائے گراؤنڈز میں جا کر دیکھنا چاہتے ہیں، وہ بھی انگلینڈ جا کر بورڈ کے لاکھوں روپے خرچ کرائیں گے۔ادھر اظہر محمود سے صرف ایک سیریز کیلئے 7 لاکھ روپے میں معاہدہ ہو گیا،وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نائب کوچ بنیں گے، چونکہ اظہر انگلینڈ میں ہی رہتے ہیں اس لیے یہ ان کیلیے گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں وہ15لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود بدترین ناکامی کا شکار ہوئے تھے۔دریں اثنا بورڈ نے تنقید سے بچنے کا نیا طریقہ تلاش کرتے ہوئے عون زیدی کو بطور میڈیا منیجر انگلینڈ بھیجنے کا ارادہ ترک کر دیا، انھیں اب سوشل میڈیا آفیسر کے روپ میں پورے ٹور کیلئے بھیجا جائے گا،اس کیلئے جواز یہ دیاگیا کہ ان کا ٹور اسپانسر کرایا جائے گا، یہ اور بات ہے کہ تاحال کوئی اسپانسر نہیں مل سکا، یاد رہے کہ وہ بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت کی آنکھ کا تارا ہیں، اب ٹور میں بطور میڈیا منیجرز آغا اکبر، رضا راشد اور امجد حسین بھٹی خدمات انجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…