جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

بھارت، کرکٹ میچ کے دوران دوستوں میں جھگڑا، بلے کے وار سے ایک ہلاک

datetime 25  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران دوستوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں بلے کے وار سے1 نوجوان ہلاک ہو گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے علاقے ساگر پور میں کرکٹ کھیلنے کے دوران 16 سالہ شیوام کا اپنے19سالہ دوست آکاش سے جھگڑا ہو گیا جس پر آکاش نے شیوام کو بلے سے پیٹنا شروع کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیوام اپنے والدین اور بھائی بہنوں سے ملنے کے لیے دہلی آیا ہوا تھا جب آکاش سمیت اس کے 3 دوست گھر آئے اور اسے کرکٹ کھیلنے کے لئے ساتھ لے گئے جہاں شیوام اور آکاش کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیاجس پر اس نے بلے کے وار کرکے شیوام کو قتل کردیا ،پولیس نے آکاش کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ روا ں سال مئی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں امپاء4 کے فیصلے کے ناراض اسکے دوست نے اسکی بہن کو زہریلا مشروب پلا کر قتل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…