اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے پرتگال میں ہونیوالی ورلڈ کارپوریٹ گالف چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پرتگال میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں پینتیس ملکوں کی کارپوریٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ بابر کھوکھر اور زین طاہر پر مشتمل پاکستان کارپوریٹ ٹیم نے دو روزہ چیمپئن شپ میں شروع ہی سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،پہلے روز کے اختتام پر پاکستان دوسرے نمبر پر تھا۔دوسرے روز ایک موقع پر پاکستان نے برتری حاصل کرکے چیمپئن شپ جیتنے کا موقع حاصل کرلیا تھا، لیکن سترہویں ہول میں چین نے دوبارہ برتری حاصل کی اور پاکستان تین پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہا۔