اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سہ فریقی سیریز: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے شکست دے دی

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برج ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے نویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 100 رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46 ویں اوور میں صرف 185 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 16 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے بالروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔مہمان ٹیم کی جانب سے فرحان بہار دین نے چار چوکوں کی مدد سے 35 جب کہ مورنی مورکل نے تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔میزبان ٹیم کی جانب سے سنیل نارائن اور ٹیری گیبرئیل نے تین، تین اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ انھوں نے 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے دیگر بیٹسمینوں میں پولارڈ نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 جب کہ جیسن ہولڈر نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور کرس مورس نے تین، تین جبکہ مورکل اور پارنل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…