دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے ،ویسٹ انڈیز تیسرے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ابتدائی 20بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے، عمر اکمل 21ویں اور احمد شہزاد 26ویں نمبر پر موجود ہیں۔جبکہ ابتدائی20 باؤلرز میں بھی صرف ایک شاہد خان آفریدی شامل ہیں ۔بھارت زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریزکے اختتام پرجاری کی جانے والی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک سوبتیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
زمبابوے کیخلاف سیریزمیں فتح کے باوجود بھارت کی دوسری اورعالمی چیمپئن ویسٹ انڈیزکی تیسری پوزیشن ہے۔ گرین شرٹس کا ایک سو اٹھائیس پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر ہے۔بیٹسمینوں میں بھارت کے ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن پرموجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل تیسرے نمبرہے ہیں۔ ٹاپ ٹین تو دور کی بات کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں ہے۔بولرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری کی پہلی، بھارت کے جسپریت بپرا کی دوسری اور جنوبی افریقا کے عمران طاہر کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے شاہدآفریدی کا بولرزرینکنگ میں پانچویں نمبر ہے۔
آئی سی سی نے رینکنگ جاری کر دی نیوزی لینڈ پہلے ، بھارت دوسرے نمبر پر اور پاکستان کی خراب کارکردگی پر حیران کن سطح پر
24
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں