اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ145 محمد عامر پر نظر کون رکھے گا ؟ عمر گل کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم کو بہترین قرار دیتے ہوئے عامر کو خبردار کیا ہے کہ انگلش میڈیا ان کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے گا۔ایک انٹرویو میں عمر گل نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کی گئی ٹیم اچھی نظر آرہی ہے تاہم کوئی بھی سلیکٹرز کے انتخاب پر مطمئن نہیں ہوتا لیکن اس معاملے پر میں کھلاڑیوں سے خوش ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیم پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کامیابی دلانے والی ٹیم جیسی ہے۔عمرگل نے دورے میں عامر کے لیے مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد عامر کو دورے میں بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا اور یہ سب کچھ 2010 کے واقعے کے باعث متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی میڈیا ان کی ایک ایک جنبش کو دیکھے گا اور میں ان کو بتانا چاہوں گا کہ وہ اپنی باؤلنگ کے ذریعے جواب دیں اور اپنی نقل و حرکت کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک محدود رکھتے ہوئے کھیل پر توجہ دیں یہی چیز تنقید اور پیچھے باتیں کرنے والوں کے لیے بہترین جواب ہوگا۔دورہ انگلینڈ کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے عمر گل نے کہاکہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میں گزشتہ چند سالوں سے متحدہ عرب امارات اور برصغیر کی وکٹوں پر اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے تاہم انگلینڈ کا دورہ ان کیلئے بڑا امتحان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ خود کو جلد از جلد انگلینڈ کی کنڈیشنز کے مطابق ڈھال سکیں اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو دورے میں پاکستان کو جیت سے کوئی نہیں روک سکتا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…