پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے ایک میچ کے دوران ایسی بات کہہ دی جسے سن کر وہاں موجو دشائقین نے انہیں موقع پر ہی پکڑ کر پھینٹی لگا دی۔ یونیورسٹی آف پشاور میں ہونے والے رمضان ٹورنامنٹ کے میچ کے بعد افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شفیق اللہ شفق کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ شفیق اللہ شفق نے میچ کے دوران افغان جھنڈا لہراتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت اور نامناسب زبان استعمال کی جس پر وہاں موجود لوگ مشتعل ہو گئے اور اسے گراؤنڈ پر ہی تشدد اور زدوکوب کیا۔اس حوالے سے پاکستان کے ایک افغان طالب علم رہنما خالد امیری کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شفیق اللہ افغان بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔