لیسٹرشا ئر(آئی این پی )انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیرز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 166رنز کا ہدف31.5ووز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی ہے ۔ انگلینڈ ویمنز کی جانب سے ٹیمی بیومنٹ نے 70 ،ہیتھر نائٹ 50اور نتالی سیور 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ۔ پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال نے 2اور ثنا میر نے 1وکٹ حاصل کی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو لیسٹر شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان انگلیند ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستانی ویمنز 45.4اوورز میں 165رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں ۔ پاکستان کی جانب سدرہ امین نے 52، ندا ڈار18، اسماویہ اقبال22، بسمہ معروف13، نین عابدی 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ انگلیند کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے 8.4اوورز میں 26رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 166رنز کا ہدف 31.5اووز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی ہے ۔ انگلینڈ ویمنز کی جانب سے ٹیمی بیومنٹ نے 70 ،ہیتھر نائٹ 50اور نتالی سیور 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ۔ پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال نے 2اور ثنا میر نے 1وکٹ حاصل کی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔