لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ محمد عامر نے 5 سالوں میں اپنی غلطی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ تنہا نہیں ہیں پوری ٹیم اور مینجمنٹ ان کے ساتھ ہے۔دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم ہیمپشائر میں تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کا داغ اور پانچ سال کی پابندی کی وجہ سے محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ جہاں سے چھوڑی، وہیں سے سلسلہ جوڑیں گے جس کے لیے انہیں پوری ٹیم کا ساتھ حاصل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ محمد عامر نے 5 سالوں میں اپنی غلطی سے سیکھا ہے وہ تنہا نہیں ہیں پوری ٹیم اور مینجمنٹ کی سپورٹ محمد عامر کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا ہے محمد عامر اپنی پرفارمنس سے سب کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم مصباح الحق کی کپتانی میں ٹیم متحد ہو کر جیت کے لیے کھیلے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں ہوم گراونڈ کا جیسا بھی رویہ ہو ، ٹیم پرفارمنس اور مسکراہٹ سے جواب دے گی۔قومی باؤلر وہاب ریاض کے مطابق قومی ٹیم کی توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور دورہ انگینڈ میں کامیابی ہی ٹیم کا ہدف ہے۔