اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے،بھارتی کرکٹر کی خاتون سے زیادتی کا معاملہ، کہانی نے نیا رخ اختیارکرلیا،ایک نہیں دو گرفتار

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(آئی این پی) بھارتی ہائی کمیشن کے اثر و رسوخ کے بعد دورہ زمبابوے کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے تنازع پر دونوں ممالک کے میڈیا نے خاموشی اختیار کرلی۔گزشتہ روز زمبابوین اخبار نے خبر شائع کی تھی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ہوٹل میں خاتون کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم بھارتی ہائی کمیشن کے اثر و رسوخ کے بعد کہانی نے نیا رخ اختیارکرلیا اور اعلان کیا گیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے شبہہ میں 2 مقامی افراد پکڑے گئے ہیں جن کا ٹیم سے کوئی تعلق نہیں۔بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور انڈین ہائی کمیشن کے بیان میں کھلا تضاد دیکھا جاسکتا ہے، انوراگ ٹھاکر خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد کو مقامی قرار دے رہے ہیں جب کہ خبر نشر ہونے کے بعد انڈین ہائی کمیشن انہیں پہلے ہی بھارتی شہری قرار دے چکا ہے۔اس سے قبل زیادتی کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے لئے اپنے ملک سے سارا دن ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھا رہا اور وہ شرمندگی محسوس کرتے رہے اور دن بھر بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں کے بچا میں ہی لگا رہا۔واضح رہے کہ زمبابوین اخبار نیو زمبابوے نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ جس ہوٹل میں بھارتی ٹیم قیام پذیر ہے وہاں سے انڈین ٹیم کے کھلاڑی کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتارکیا جاچکا ہے تاہم قانون کے مطابق کھلاڑی کا نام نہیں بتایا جاسکتا جب کہ خبر میڈیا پر آنے کے بعد بھارتی ہائی کمشنر بھی ہوٹل پہنچ گئے تھے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…