اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں شمولیت،شہریارخان اصل بات زبان پر لے آئے

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں انگلش کرکٹ بورڈ کو تحفظات تھے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستانی ٹیم کی سلیکشن اور محمد عامر کے ویزے کے موقع پر انگلش کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں تحفظات کا اظہارکیا تھا تاہم یہ دونوں کرکٹرز دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب کردہ ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔شہریارخان نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو بحالی کے پروگرام میں رکھا گیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی تاہم جب شہریار خان سے پوچھا گیا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف پر انگلش بورڈ کے تحفظات کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے کہ وہ کبھی انگلینڈ کا دورہ نہیں کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن کا معاملہ جب آئے تو اس وقت دیکھیں گے۔واضح رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر 2010 کے انگلینڈ کے دورے میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کی سزا وہ پوری کر چکے ہیں جس کے بعد سلمان بٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں جب کہ محمد آصف ان دنوں ناروے میں کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جب کہ محمد عامر قومی ٹیم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…