پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں,عمران خان

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اورچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں،کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے محمد عامرباصلاحیت باؤلر ہیں،وہ دورہ انگلینڈ میں توجہ کا مرکز ہونگے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں، اگر میں سلیکشن کمیٹی میں ہوتا تو مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کپتان بناتا۔
عمران خان نے مزید کہاکہ کرکٹ میں سب سے مشکل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے اور جو کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں نامزد کیا جائے اسی کو بقیہ فارمیت کی کپتانی دینی چاہیے۔فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں اور دورہ انگلینڈ میں وہ توجہ کا مرکز ہونگے۔پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ محمد عامر دورہ انگلینڈ میں اپنی بھرپور پرفارمنس دکھائیں، انگلش میڈیا تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اچھی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کپتان کمزور ٹیم کو بھی اٹھا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سال 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ بالر محمد آصف اور محمد عامر کو 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی۔بعد ازاں محمد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی تاہم سلمان بٹ اور آصف کو فوری طوری پر روک دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…