اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اورچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں،کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے محمد عامرباصلاحیت باﺅلر ہیں،وہ دورہ انگلینڈ میں توجہ کا مرکز ہونگے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہر فارمیٹ میں الگ الگ کپتان ہیں، اگر میں سلیکشن کمیٹی میں ہوتا تو مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کپتان بناتا۔عمران خان نے مزید کہاکہ کرکٹ میں سب سے مشکل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے اور جو کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں نامزد کیا جائے اسی کو بقیہ فارمیت کی کپتانی دینی چاہیے۔فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں اور دورہ انگلینڈ میں وہ توجہ کا مرکز ہونگے۔پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ محمد عامر دورہ انگلینڈ میں اپنی بھرپور پرفارمنس دکھائیں، انگلش میڈیا تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اچھی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کپتان کمزور ٹیم کو بھی اٹھا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سال 2010 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ بالر محمد آصف اور محمد عامر کو 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال مکمل ہوئی۔بعد ازاں محمد عامر کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی تاہم سلمان بٹ اور آصف کو فوری طوری پر روک دیا گیا تھا۔
سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی انٹرویو، پاکستان کرکٹ ٹیم بارے ایسے انکشافات کے سن کر دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
سکولوں میں چھٹیاں اہم خبر آگئی















































