اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے میں بھارتی قومی ٹیم کے کرکٹرکی خاتون سے جنسی زیادتی ،بھارتی سفیر نے کھلاڑی کو بچانے کیلئے کوششیں تیز کردیں

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(این این آئی) بھارتی کرکٹر کو خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی پر زمبابوے میں گرفتار کرلیا گیا ٗ بھارتی سفیر نے کھلاڑی کو بچانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔زمبابوین میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے کے لئے ہرارے میں موجود ہے جہاں اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میچ کے بعد بھارتی کرکٹر نے ہوٹل میں موجود مقامی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ہرارے پولیس کمشنر کے مطابق قانون کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں مقامی خاتون کو بھارتی کرکٹر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی سفیر کھلاڑی کو بچانے کے لئے ہوٹل پہنچ گئے جہاں انہوں نے زیادتی کرنے والے کھلاڑی کو بچانے اور اس کا نام چھپانے کے لئے سر توڑ کوششیں شروع کردیں ٗ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل اسے نشہ آور ادویات دی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے بھارت کو جیت کے لئے 171 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم کو 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…